تحریک انصاف کی اآزاد کشمیر اورسینیٹ انتخاب میں جیت، انشااللہ کامیابیوں کا سفرجاری رہیگا، چوہدری سلیم بوڑا
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سلیم بوڑانے تحریک انصاف قیادت اور تمام کارکنان کو آزاد کشمیر اور سینیٹ انتخاب میں کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشااللہ تحریک انصاف کی کامیابیوں کا سفر جاری رہیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مافیاز کو حکومت اورایک پیج پر ہونا بھا نہیں رہا ہے اس لئے سازشی عناصر متحرک ہوچکے ہیں انشااللہ پاکستان آگے بڑھتا رہیگا اورنئے پاکستان میں حکومت کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گی۔