پاکستان لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہوسکتا، مارچ میں کالعدم تنظیموں کی شرکت ملک کو گرے سے بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی سازش ہے، چوہدری سلیم بوڑا
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور عالمی اسٹیبلشمنٹ بھی اسلامی ممالک کیخلاف صف آرا ہے ایسے میں دھرنے، فساد اورلاک ڈائون نہ صرف عظیم مملکت کیلئے خطرہ ہیں بلکہ دھرنے اورمارچ میں کالعدم تنظیموں اور افغان شہریوں اور مسلح جتھوں کی شرکت سے فیٹف جیسے فورمز پرپاکستان کی پوزیشن کمزور ہورہی ہے اور ملک ایسی سازشوں کا متحمل نہیں ہوسکتا
ان کا کہنا تھا کہ یہ گھنائونی سازش ہے جس کا مقصد عالمی اداروں کی طرف سے گرے لسٹ کے خطرے کو پاکستان پرمسلط کروانے کی کوشش کا حصہ ہے ۔ دھرنے اور مارچ والے پاکستان مخالف قوتوں کے آٓلہ کار بن رہے ہیں جو کہ کسی بھی طرح سے پاکستان کے مفاد میں نہیں۔