ربیع الاول کی آمد پر حکومت نے عوام کو بہترین تحفہ دیا۔ مسافروں کیلئے پناہ گاہیں 60 سال میں پہلی مرتبہ تعمیر کی جارہی ہیں، چوہدری سلیم بوڑا
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس پاک مہینے میں حکومت نے احسن ترین اقدامات اٹھائے ہیں۔ ربیع الاول کی آمد پر حکومت نے عوام کو بہترین تحفہ دیا۔ مسافروں کیلئے پناہ گاہیں 60 سال میں پہلی مرتبہ تعمیر کی جارہی ہیں
یہ حضرت محمد صلی اللہ ُ علی وآلہ وسلم کی ذات اقدس کی آمد کا اعجاز ہے کہ پاکستان قوم کو ڈھیر ساری خوشیاں مل رہی ہیں۔ خیر البشر کی ذات اقدس اس کائنات کے لئے باعث رحمت تو ہے ہی لیکن انہیں ہر شعبے میں وہ معراج حاصل ہے، جس کی مثال ہی نہیں ملتی، عالم دین حضور پاک کی زندگی کا احاطہ کرنا تو انسان کے لئے شاید ممکن نہ ہو لیکن ہر شعبہ ہائے زندگی میں وہ عام انسان کے لئے بہترین عملی نمونہ نظر آئے۔