سرائے عالمگیر(صغیرراٹھور)زمینی حالات بدل رہے ہیں ایشیا میں میاں برادران کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے آج پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرتی معاشی طاقت کے طور پر سامنے آیاہے اور سی پیک منصوبے سے دنیا میں خود کو سپر باور کا خواب دیکھنے والے ممالک کے خواب چکنا چور ہوچکے ہیں جسے ناکام بنانے اور اپنی خفی مٹانے کے لیے دشمن منفی پالیسیوں پر عمل پیراہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی 114 چوہدری شبیرآف کوٹلہ نے میڈیاسے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ مسلمان ممالک میں واحد ایٹمی پاور پاکستان اپنے حقوق اور فرائض سے بخوبی اگاہ ہے اور ماضی میں اپنے فرض کی ادائیگی میں ہم نے مشکل وقت میں افغانستانوں کا ساتھ دیاآج بھی پاکستان میں30 لاکھ سے زائدافغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ہم نے مسلمان ہونے کے ناطے آنے والے نقصانات سے قطع نظر افغانستان کی مدد کرکے اپنا فرض ادا کیا جس میں پاکستان کے عوام کو بہت مشکل ترین حالات سے گزرنا پڑاافغٹانی حکمرانوں کو سوچنا ہوگا کہ ہمارے مفادات مشترکہ اور دکھ سکھ سانجے ہیں ذاتی مفاد کے لیے پاکستان دشمن ممالک کی پیروی کرکے خود اپنا نقصان کررہے ہیں کیونکہ حکومت اور پاک آرمی ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن دوسروں کا کھیل کھیلنے سے برآمد ہونے والے سنگین نتائج کا مقابلہ کرنے کی افغان حکومت میں صلاحیت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ افغان حکمران ذاتی مفادسے ہٹ کراپنے ملک اور عوام کی بہتری کا سوچیں اورغیروں کی غلامی چھوڑ کر اپنے ملک کے محافظ بنیں تو دیکھیں گے کہ پاکستان کی ترقی میں افغانستان سمیت دوسرے ممالک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے اور منزل کے حصول کے لیے ہم سب کو مل کا آگے بڑھناہوگا تاکہ جلد از جلد عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔