نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو ایسے واقعات ہر گزرونما نہ ہوتے ، دہشتگردی کے خلاف فوج اور حکومت کا ساتھ دیں گے :رہنما پی ٹی آئی
لاہور (یس اُردو) تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کی جان مال اور عزت کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ،پاکستان کی تباہی کے اسباب میں وی آئی پی کلچر بھی شامل ہے ، تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے جناح ہسپتال میں گلشن اقبال پارک دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے ، نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل ہو تو ایسے واقعات نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تیمار داری کے لئے سیاستدان آئیں تو ساتھ فوج نہ لائیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور فوج کا ساتھ دیں گے ، پنجاب میں ایک بھی ادارہ ایسا نہیں جہاں کرپشن نہ ہو ۔