counter easy hit

دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے :چوہدری شمروز الہیٰ گھمن

 Ch Shamroz

Ch Shamroz

پیرس(نمائندہ خصوصی) حکومت ہر ممکن ریلیف فراہم کر کے عوام دوستی کا عملی نمونہ پیش کررہی ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہوا۔ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی دانشمندانہ سوچ اور بہترین فیصلوں کے باعث پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے