counter easy hit

ملکی امن و خوشحالی کی منزل قریب ہے،چوہدری شمروز الہیٰ گھمن

Ch Shamroz

Ch Shamroz

پیرس(نمائندہ خصوصی)وطن عزیز میں پائیدار امن کے قیام کی جدوجہد کیساتھ ساتھ مسلم لیگی حکومت ورثے میں ملنے ولے بحرانوں پر قابو پانے اور ملک و قوم کا وقار بلند کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب اسلامی جمہوریہ پاکستان کا شمار دْنیا کے پر امن،باوقار اور خوشحال ممالک میں ہونے لگے گا۔