پیرس(یس اردو نیوز) (یوتھ ونگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین ایڈوائزری کونسل چوہدری شمروز الہی گھمن نے یس اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سپریم کورٹ میں بھی فتح سے ہمکنار ہوئی ہے اور اللہ تعالیٰ نے حق اور سچ کو بالاخر سرخرو کیا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف سپریم کورٹ میں کامیاب قرارپانے پر ہم جناب وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ان کی بے مثال ٹیم کو ان کے عزم و استقلال اورثابت قدمی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔