پانامہ اور وکی لیکس جیسی سازشوں کا ملکی سطح پر مل کر مقابلہ کرنا چاہییے، یہ پوری قوم کیخلاف شیطانی جال ہیں ،
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما چوہدری شمروز الہی گھمن نے یس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دفاع کرنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔
جیسے ہی پاکستان ترقی کا سفر شروع کرتا ہے کبھی 65 کی جنگ عالمی اسٹیبلشمنٹ تھوپ دیتی ہے، پھر کارگل میں الجھایا گیا مگر اب پانامہ اور وکی لیکس جیسے ایشوز سے تھرڑورلڈ ممالک کو زیر نگین کرنے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایسے عناصر ملکوں کے اندر سازشیں کرتے ہیں ایسی ہی سازشوں کا شاخسانہ دھرنا نمبر1 پلس اور دوسرے شوشے ہیں۔ان سے پوری قوم کو نبرد آزما ہونا چاہے اور وزیر اعظم کی اخلاقی امداد اور حمایت کا اعادہ کرنا چاہیے۔