نیازی حکومت نے ٹرمپ کے چند ٹکوں کے عوض کشمیری وپاکستانی عوام کی نصف صدی کی جدوجہد کا سودا کردیا، چوہدری شمشاد احمد آف بھائو گھسیٹ پور
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری شمشاد احمد آف بھائو گھسیٹ پور نے کشمیر پر حکومت کی مجرمانہ غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی حکومت نے چند ٹکوں کے عوض کشمیری وپاکستانی عوام کی خواہشات، حریت پسند جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا سودا کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایشو پر وزیراعظم کی سست روی ساری کہانی بیان کر رہی ہے اگر حکومت اس ایشو پر بزدی دکھائے گی تو غیور پاکستانی وکشمیری عوام انھیں عبرت کا نشان بنا دینگے۔