حکومت میاں محمد نواز شریف کی دشمنی میں تمام اخلاقی اورقیدی طبقہ کے بارے میں عالمی انسانی حقوق بھی بھلا چکی ہے ، چوہدری شمشاد احمد
پیرس ؍اسلام آباد(ا یس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما چوہدری شمشاد احمد نے کہا ہے کہ حکومت عالمی حقوق کے اداروں کے مرتب کردہ قیدیوں بارے حقوق بھی بھلا چکی ہے بلکہ ریاست مدینہ کے دعویدار عظیم قائد نواز شریف کی دشمنی میں انسانی حقوق کو بھی مسخ کرتے جارہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ آج حکومت نے میاں محمد نواز شریف سے بنیادی سہولیات چھین کر شقی القلب اورذاتی عناد رکھنے کا ثبوت دے دیا ہے ۔ اے سی کولر یا ٹھنڈا پانی وغیرہ کسی بھی شخص کی بنیادی ضروریات میں سے ہیں جس کو چھینا نہیں جاسکتا۔ عالمی ادارے اورانسانی حقوق کی تنظیممیں ضرور میرے قائد میاں محمد نواز شریف کو ان کا حق دلوائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ عمران خان کو ہٹلر اورہلاکو خان جیسے ششقی اور درندہ صفت حکمرانوں کے برابرکھڑا کریگی۔ آج مسلم لیگ ن کی طرف سے نکالی گئی ریلیوں میں جس طرح سرعام تشدد کیا جارہا ہے اور جیل میں قید عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کو جس طرح بنیادی سہولتوں سے محروم کیا گیا ہے ایسی درندگی کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ پاکستان کے ستر سالوں میں ایسا شقی اور انسان دشمن حکمران نہیں آیا