عید الاضحیٰ عظیم انبیائے کرام نے اطاعت وایثار اور قربانی کی لازوال مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قربانی جیسی عبادت کی روح کو سمجھ کر عمل کی توفیق عنائت فرمائیں، چوہدری شمشاد احمدآف بھائو گھسیٹ پور
پیرس ؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری شمشاد احمد آف بھائو گھیسٹ پور نے تمام اہل اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ عظیم انبیائے کرام نے اطاعت وایثار اور قربانی کی لازوال مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قربانی جیسی عبادت کی روح کو سمجھ کر عمل کی توفیق عنائت فرمائیں، الہی آمین۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، کوئی بھی قوم ایثار وقربانی کے جذبے کے بغیرترقی نہیں کرسکتی۔ قربانی کا مقصد خود کو رب کریم کے حکم کے تابع کرنا ہے، اس کا مقصد خواہشات ومفادات کو اعلیٰ مقاصد کے لیے قربان کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہرشعبے میں ایثار وقربانی کا مظاہرہ کریں، ہمیں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور اجتماع فلاح وبہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اور عید کی خوشیوں میں معاشی طور پرپیچھے رہ جانے والوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔