پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابقہ وزیراعظم چودھری شجاعت حسین صاحب کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کی طرف سے ان کی صحت میں بہتری کی تصدیق اورسوشل میڈیا پرچلنے والی متضاد خبروں کی تردید
برلن؍پیرس( یس اردو مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابقہ وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسینن کی یس اردو نیوز نیٹ ورک کے نمائندے سے تٖصیلی بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ الحمد للہ چوہدری شجاعت حسین علاج کے بعد تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں ۔ ان کی صحت کو لیکر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر جو خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ میرے والد چودھری شجاعت حسین صاحب کی طبعیت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بہتر ہے۔ اس طرح کی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھرا جائے۔
یہ چوہدری شجاعت حسین کی تازہ تصویر ہے۔اللہ تعالی انہیں صحت کاملہ عطافرمائے۔آمین