counter easy hit

اصل تبدیلی آگئی، خدشات حقیقت میں بدل گئے، اہم حلقوں کی طرف سے تمام انتظامات مکمل مگر اچانک؟

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت کو پورا بیان دینا چاہیے تھا، چودھری شجاعت نے کہا تھا کہ مارچ میں تبدیلی آئے گی، چودھری صاحب بتائیں مارچ تک تبدیلی کی بات کہاں چھپ گئی؟ ہماری وجہ سے اسلام آباد خون خرابے سے بچا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت نے ہم سے مذاکرات کیے اور ہماری سنجیدگی کی تعریف بھی کی ، ہماری وجہ سے اسلام آباد خون خرابے سے بچا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت کے ذریعے معاملہ طے پایا تھا۔ چودھری شجاعت نے کہا تھا کہ مارچ میں تبدیلی آئے گی، چودھری شجاعت بتائیں مارچ تک تبدیلی کی بات کہاں چھپ گئی؟ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر پیپلزپارٹی کا مئوقف واضح ہے۔ آصف زرداری اور بلاول سے اچھی بات چیت ہوئی۔ دونوں سے ملاقات میں بہت سے سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ یہ حکومت جعلی ہے۔ پاکستان کی معیشت آج بیٹھ چکی ہے۔ سانحہ بلدیہ اور عدالت اس پر کوئی فیصلہ دے سکتی ہے۔ دھاندلی کے ذریعے ناجائز حکومت قوم پر مسلط کی گئی ہے۔ واضح رہے جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر حکومت مخالف تحریک کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website