پیرس(نمائندہ خصوصی)عوام دوست بجٹ اپوزیشن کے پراپیگنڈے کی نفی کر دے گا۔انرجی بحران کے مکمل خاتمے کے لئے حکومت نے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے منصوبے شروع کئے ہیں، ان خیالات کا اظہار چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جن کی مدد سے 2018ء تک لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر دیں گے۔ بجٹ میں صنعتی اور تاجر تنظیموں کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا ہے ،امید ہے بجٹ تمام طبقات کے لئے قابل قبول ہو گا۔