پیرس(نمائندہ خصوصی) جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی ،وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا ،ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی ، ان خیالات کا اظہار چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چیئرمین ایڈاوئزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کی مشقت کے خاتمے کیلئے مؤثر قانون سازی کررہی ہے ، پاناما لیکس کا ایشو اپنی موت آپ مرچکا ہے ،نواز شریف کو ٹارگٹ کرنے والے ترقی کے دشمن سڑکوں پر آکر دیکھ لیں ،ناکامی ہی ان کا مقدر ہو گی