پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس نے شریف خاندان کا کچھا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔ کرپشن کا حساب مانگنے پر وزیر اعظم دو بار ٹی وی پر خطاب کرچکے ہیں جبکہ بھارتی جاسوس کے پکڑے جانے پر ان کی زبانیں بند تھیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما چوہدری سہیل بھدر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس انکشافات کا جواب دینے کی بجائے عمران خان پر تنقید وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے