پیرس(عمیر بیگ)ملکی تاریخ میں ملکی دولت لوٹنے ،قومی اداروں کو تباہ کرنے ،کرپشن،ملاوٹ، مہنگائی کا سبب بنے والوں کا آج تک احتساب نہیں ہوا، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما چوہدری سہیل بھدر نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹ حکمرانوں، سرداروں،سرمایہ داروں،جاگیرداروں اور بیورو کریٹوں کیلئے سونے کی چڑیا سے کم نہیں ہے۔