پیرس(عمیر بیگ)حکومت نے عوامی مسائل پس پشت ڈال دئیے ہیں،اور اپنے تین سالہ دور حکومت میں حکمران اپنا کوئی ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کر سکے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما چوہدری سہیل بھدر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، بیروزگاری ، اور امن و امان کی صورتحال بدستور مخدوش ہے