پیرس(عمیر بیگ)کسان، تاجر، سرکاری ملازم ، طلبہ سمیت ہر طبقہ حقوق کیلئے سڑکوں پر ہے ، کرپشن میں پنجاب کا پہلا نمبر آنا وزیراعلیٰ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، نیب پنجاب میں بھی تحقیقات کرے کئی رئیسانی پکڑے جائیں گے۔ پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما چوہدری سہیل بھدر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کسان، تاجر، سرکاری ملازم، ڈاکٹر، طلبہ سمیت ہر طبقہ اپنے جائز حقوق کیلئے سڑکوں پر ہے ،صحت، تعلیم کے شعبوں اور پنجاب بینک سے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملازمین کا معاشی قتل نہیں ہونے دیگی، انکے حقوق کی جنگ ایوان کے اندر اور باہر سڑکوں پر لڑینگے۔