پیرس(نمائندہ خصوصی)جب تک احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک جمہوریت کے استحکام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی کے باعث حکومت اور عوام کے مابین خلیج پیدا ہو چکی ہے اور پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہارچوہدری سہیل بھدر رہنما تحریک انصاف فرانس نے ایک ملاقات میں کیا، اْنھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حکمرانوں کیخلاف جاری جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ ہم لٹیروں کو جیلوں میں ڈالنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔