پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آچکا ہے حکومت کی کرپٹ پالیسیوں اورمن مانی کے باعث قوم سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہو چکی ہے عمران خان نے عوامی امنگوں کے مطابق حکمرانوں کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے حکمرانوں کو فرار نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری سہیل بھدر رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپشن ،بیروزگاری اور لوٹ مار سے پاک کرنے کیلئے تحریک انصاف کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔