پیرس(عمیر بیگ)پانامالیکس نے حکمرانوں کے چہرے بے نقاب کر دئیے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما چوہدری سہیل بھدر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی اخلاقی پوزیشن ختم ہو چکی ہے انکو چاہیے کہ اب استعفیٰ دے دیں تا کہ ان الزامات پر غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ہو سکیں