پیرس (عمیر بیگ)حکمرانوں نے جینے کا حق چھین لیا‘آئندہ الیکشن میں احتساب کریں گے ، تحریک انصاف ملک کے غریبوں کی نمائندہ جماعت ہے جو عمران خان کی قیادت میں عوام کو بحرانوں سے باہر نکالے گی۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی فرانس چوہدری سہیل بھدر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ لیگی حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا۔ لوگ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا احتساب کرینگے۔