لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری شخصیت چیئر مین تنظیمی کونسل گجر یوتھ فورم پاکستان سینئر وائس چیئر مین گجر یوتھ فورم چوہدری سہیل مہدی آف گنجہ نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے امن اور تعلیم بہت ضروری ہے ہمیں مل جل کر امن وامان کے فروغ میں اپنا کردارا دا کرنا ہوگا اور تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا حصہ ڈالنا ہوگا چوہدری سہیل مہدی نے مزید کہا کہ گجر یوتھ فورم برادری کے ایجنڈے میں تعلیم کا فروغ بھی شامل ہے اور امن وامان کے قیام کیلئے اپنے اپنے حصہ کا کردارادا کرنا ہے علم کے فروغ اور امن کے قیام کیلیئے گجر یوتھ فورم کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ہمیں اس حوالے سے کام کرکے دلی خوشی ہوتی ہے