لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) حکمرانوں کی مداخلت اور انتقامی سوچ سے قومی ادارے تباہ ہورہے ہیں۔ عوام وفاق اور پنجاب میں بیڈگورننس کیخلاف سراپااحتجاج ہے۔ لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جون تک نہیں رینگ رہی اور ملک کو عدم استحکام کرنے کے در پے ہیں،ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے سابق صدرچوہدری طاہرزمان کائرہ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی ہے ریاست کو کمزور کرنے کا سبب بنی ہے قومی اداری ریاستی استحکام کا سبب ہوتے ہیں اس لئے ان کی نجکاری عوام کے مفاد میں ہے نہ قومی مفاد میں پیپلز پارٹی میاں برادران اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ نجکاری کئے جانے والے اداروں میں پی ٹی سی ایل کی حالت سب کے سامنے ہے تقریباً ستر ہزار ملازمین میں سے چالیس ہزار ملازمین کو بے روزگار کیا گیا اور کارکردگی بھی دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے حکومت کا کام عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آتی بے روزگاری میں اضافہ کرتی ہے۔