سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)سابق امیدوار چیرمین یوسی قصبہ کریالہ چوہدری تنویر آف فیض پور نے اپنے بیان میں کہاہے ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹل عوام کے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں انہوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کی محرومیوں کے ازالے کی جو کوششوں شروع کی ہوئی ہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عوام سمجھتے ہیں کہ ن لیگی ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ عوام کی نمائندگی کاحق ادا کر رہے جبکہ ان کے کارکن بھی کسی سے پیچھے نہیں جو عوام کی بے لوث خدمت پیش پیش ہیں انہوں نے مزید کہاکہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حالات کچھ بھی ہوں ہم اپنے قائد ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ کے ساتھ ہیں انشااللہ تحصیل سے لے کر ضلع تک عابد رضا گروپ کا پینل ہی کامیاب ہوگا۔