کھاریاں(نیئر صدیقی سے)اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں رنگ لے آئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی زیر صدارت کھاریاں لالہ موسیٰ، ڈنگہ ،کوٹلہ اور منڈی بہاالدین کے ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ٹریفک پولیس کے افسران بھی شامل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے مینجراور انچارج سٹینڈ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اڈا جات پر بڑے سائز کے بینرز آویزاں کریں جن پر کم کیے گئے کرائے تحریر ہوں۔ اگر چیکنگ کے دوران زائد کرایے کی وصولی پائی گئی یا شکایت موصول ہوئی تو ڈرائیور اور کنڈکٹر کے ساتھ ساتھ انچارج سٹینڈ کے خلاف بھی کاروائی ہوگی اور گاڑی کو 48گھنٹے کے لئے بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ عوام سٹینڈ پر لگے ہوئے بورڈ کے مطابق مقررہ کرایہ ادا کریں اگر کوئی زائد کرایہ وصول کرے تودفتر اسسٹنٹ کمشنر کے ٹیلی فون نمبر 053-9240212پر اطلاع دیں۔