عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ اےاین پی فاٹااصلاحات کے لیے قبائل کےشانہ بشانہ کھڑی ہےاور اے این پی فاٹا کےپختونخوا میں انضمام کےلیے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریگی۔ فاٹا کےمنتخب نمائندوں کو اپنی حیثیت کے فیصلےکااختیار ہوناچاہیے۔
اسفند یار ولی خان نے یہ بات چارسدہ میں فاٹا یوتھ جرگہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیاور مزید کہا کہ فاٹاکےعوام کو پاکستان کےعام شہری کے برابر حقوق نہیں دئیےجارہے ہیں۔فاٹا کےعوام نے پاکستان کے لیے جنگیں لڑی ہیںجبکہ فاٹا کو پختونخوا میں شامل کر کے انگریز کی کھینچی لکیر ختم کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کےپختونخوا میں انضمام کےلیے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کےلیے وہ جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، پی ٹی آئی، پی پی اورجےیوآئی س رابطہ کریں گے