عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد خصوصی دورے پر پیرس پہنچ گئے، تحریک انصاف کے راہنمائوں کا شاندار استقبال
پیرس (یس اردو نیوز) معروف سیاستدان ، فرزند راولپنڈی شیخ رشید احمد ، سربراہ عوامی مسلم لیگ پریس میں مقیم پاکستانیوں اور تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنماؤں کی دعوت پر پیرس پہنچ گئے ہیں -پیرس کے نارڈ ریلوے اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے سینئر راہنماؤں یاسر اقبال خان ، طاہر اقبال ،نعمت اللہ شیخ، ابرار اعوان، منوراقبال جٹ،اشفاق چوہدری ،عمر رحمان ،زاہد ہاشمی، گلزار لنگڑیال و دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔ شیخ رشید کے ساتھ پاکستانی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیاگیا۔آج شام کو ایک مقامی ریسٹورنٹ پر خصوصی خطاب بھی کریں گے جس میں پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔شیخ رشید کی پیرس میں میزبانی کے فرائض یاسر خان اورطاہر اقبال ادا کر رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے شریف خاندان کی سیاست اگلے 6 ماہ میں ختم ہوجائے گی۔ لندن سے پیرس روانگی کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا اس وقت مسلم لیگ ن میں کئی افراد قیادت سے ناراض ہیں اور جلد ہی ان سب کے نام منظر عام پر آجائیں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے جو کچھ کیا وہ بالکل درست تھا لیکن ان کی جانب سے یہ سب کچھ تھوڑا تاخیر سے کیا گیا اگر وہ یہ سب اقدامات پہلے اٹھاتے تو آج حالات قدرے مختلف ہوتے ۔
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276