سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہی کھیلے گی، چیئرمین پی سی بی
لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہی کھیلے گی۔نجم سیٹھی نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پاکستان آ رہی ہے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی اگلے ماہ دورے پر آئے گی، تاہم پاکستان سے باہمی سیریز کهیلنے سے بھارت کے انکار کے معاملے میں کیس چل رہا ہے۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی 20 29 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ذرائع کے مطابق سری لنکا سے ﮔﺮﯾﻦ ﺳﮕﻨﻞ ﻣﻠﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﯽ ﺳﯽ ﺑﯽ ﮐﻮ میچ کے انعقاد کے لئے تمام تر ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﺎﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﮐﺮﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس کے موقع پر نجم سیٹھی سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کی ملاقات ہوئی جنہوں نے لاہور میں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے آمادگی ظاہر کی۔ چیرمین پی سی بی سے ویسٹ انڈیز بورڈ کے اعلی حکام کی بھی ملاقات ہوئی اور انہوں نے بھی بهی پاکستان میں سریز کھیلنے کے لیے مثبت جواب دیا۔ واضح رہے کہ ﭼﻨﺪ ﺳﺮﯼ ﻟﻨﮑﻦ ﮐﺮﮐﭩﺮﺯ کی جانب سے ﺩﻭﺭہ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﺗﺤﻔﻈﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﯿﺎ گیا تها۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی