کراچی : شدید گرمی میں بجلی کی طلب پوری نہ کرنے پر تنقید کی زد میں آئی ہوئی کے الیکٹرک کے چیئرمین تابش گوہر ،کراچی ہیڈ طحٰہ قدوسی اور ریجن فور کے سربراہ عمران کھوکھر نے استعفیٰ دیدیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ تابش گوہر تاحال عہدے پر کام کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تابش گوہر نے تمام مراعات کے الیکٹرک کو واپس کردیں ہیں جبکہ کئی مزید اعلیٰ افسران کے استعفیٰ متوقع ہے ۔ بجلی کی طلب 3 ہزار میگا واٹ تک پہنچنے کے بعد کے الیکٹرک کی طرف سے پورے کراچی لوڈشیڈنگ کے اعلان کیا گیا۔
کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ ایٹمی بجلی گھر فنی خرابی کے باعث بند ہوگیا ہے جبکہ کچھ پاور پلانٹس پر گیس پریشر کی کمی سے پیدواری صلاحیت متاثر ہورہی ہے ۔ کے الیکٹرک نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ برقی آلات کم سے کم استعمال کریں۔