counter easy hit

اعلیٰ حکام کی مداخلت پر چےئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ اور انجمن مزارعین میں عارضی طور پر سمجھوتہ طے پا گیا

Chairman Evacuee

Chairman Evacuee

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)اعلیٰ حکام کی مداخلت پر چےئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ اور انجمن مزارعین میں عارضی طور پر سمجھوتہ طے پا گیا گندم کی فصل کاٹنے کی اجازت دید ی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق دو ماہ سے جاری انجمن مزارعین اور چےئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے درمیان زمین کے پٹہ کا تنازعہ گزشتہ روز عارضی طور پر طے پا گیا یادرہے کہ زر پٹہ سالانہ 1من گندم سے 15ہزار روپے فی ایکٹر کرنے اور ادائیگی نہ کرنے والے 8ہزار پٹہ داروں کا پٹہ کینسل کرتے ہوئے چےئر مین نے ان کی گندم کی فصل خود اٹھانے کے احکامات جاری کیے تھے ایک ہفتہ قبل کاشتکاروں کو فصل کاٹنے سے سختی سے روک دیا گیا جس پر مشتعل 40دیہات کے رہائشی مظاہرین نے میلہ بیساکھی پر 16اپریل کو ننکانہ شہر کے گھیراؤ اور دھرنا کا اعلان کردیامیلہ بیساکھی کے موقع پر بھارت و دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر ہونیوالے مظاہروں سے پریشان اعلیٰ حکام کی مداخلت پر گزشتہ روز ہیڈ آفس اوقاف لاہور میں مذاکرات ہوئے جس میں چےئر مین صدیق الفاروق ، ایڈ منسٹریٹر وہاب گل ، ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر محمد اسحاق جبکہ انجمن مزارعین کے صدر رانا محمد ایوب خاں ، مظہر عمران ،چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹس اور اشفاق بھٹی نے شرکت کی اس موقع پر ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں ، ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم ، اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن ، ڈی ایس پی سرکل ننکانہ شفقت رشید بھی موجو د تھے چےئر مین صدیق الفاروق نے اپنے پہلے آڈر واپس لیتے ہوئے مزارعین کو گندم کی فصل اٹھانے کی اجازت دیدی جبکہ انجمن مزارعین نے احتجاجی دھرنوں کی کال واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب کی بیرون ملک آمد کے بعد فیصلہ کن مذاکرات کیے جائینگے اس فیصلے سے اوقاف کے 750مربع اراضی کے پٹہ داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی