اسلام آباد(اصغر علی مبارک)جرنلسٹ پینل کے چئرمین فاروق فیصل خان کی پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر طیب بلوچ سے پاس کے دفتر میں ملاقات، سپریم کورٹ میں زیر سماعت صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے مقدمہ سمیت مستقل سروس اسٹرکچر اور دیگر متعلقہ امور پر مشاورت کی گئی. فاروق فیصل خان نے الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز اور کیمرا مین سمیت تمام ملازمین کے لئے قانون سازی سے متعلق ہائی کورٹ میں زیر سماعت اپنی پٹیشن سے بھی آگاہ کیا. یہ پٹیشن چار سال سے زیر سماعت ہے.. اور آئندہ چند روز میں جسٹس عامر قریشی کی عدالت سے اس پر فیصلہ بھی متوقع ہے . ملاقات میں طے پایا کہ صحافتی اور اخلاقی حدود سے باہر کی جانے والی رپورٹنگ اور اعلی عدلیہ سمیت دیگر اداروں میں تصادم کی راہ ہموار کرنے کی سازش کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی