اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ دونوں راہنمائوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے یوم استحصال کو بھرپور انداز میں منانے اور بہترین خارجہ پالیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے مودی سرکار کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔