برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر کونسل ای یوعلی رضاسید نے برسلز میں مودی مخالف مظاہرے کے شرکاء کا شکریہ اداکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ ہم بلاتفریق مظاہرے کے تمام شرکاء کے شکرگزارہیں۔ خاص طورپرسابق وزیراعظم آزادکشمیر برسٹرسلطان محمود چوہدری کے ممنون ہیں جنھوں نے اپنا قیمتی وقت نکال اس مظاہرے میں شرکت کی۔
اس مظاہرے کے انتظامات میں کشمیرکونسل ای یو کو ورلڈ کشمیردائس پورہ الائنس کنیڈا، کشمیرکمیٹی سویڈن، کشمیریورپین الائنس ناروے، فری کشمیرآرگنائزیشن جرمنی، کشمیرسنٹر ہالینڈ، انٹرنیشنل کونسل فارہومن ڈی ویلپمنٹ ، کشمیرانفو، جے کے ایل یف بلجیم ودیگرتنظیموں کا تعاون حاصل تھا۔علی رضاسید نے کہاکہ ہم مجموعی طورپر بلجیم کی کشمیری،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کے شکرگزارہیں کہ انھوں نے اس مظاہرے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردارادا کیا۔
علی رضاسید نے الیکٹرانک ، انٹرنیٹ اور پرنٹ میڈیاکے لوگوں کا بھی شکراداکیاجنھوں نے مظاہرے کوبھرپورکوریج دی۔ مظاہرے میں بڑی تعدادمیں لوگ شریک ہوئے ۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مظاہرے میں ہوکرکشمیریوں اور بھارت کے مظلوم طبقات کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔
مظاہرے کے دیگرشرکاء میں کشمیری رہنماء سردارصدیق، چیئرمین کشمیرانفو میرشاہجہاں، ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالدمحمودجوشی، کشمیری رہنماء حاجی خلیل، پی ٹی آئی بلجیم کے چیئرمین شیخ ماجد، یورپ ۔پاک فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویزلوہسر،جے کے ایل ایف کے یورپ سینئرنائب صدر مرزاشبیر،مسلم لیگ ن کے رہنماء ناصر چوہان، پی ٹی آئی بلجیم کے رہنماء شکیل گوہر،بلجیم کی سوشلسٹ پارٹی کی عہدیدارعامرنعیم ، سی ڈی ایچ کے رکن امین الحق، پی پی پی بلجیم کے رہنماء ملک اجمل اوراطہربلتی اور مسلم لیگ ن کے صدر حاجی پرویز،اوپیڈ بلجیم کے صدر راؤ مستجاب ، کشمیری رہنماء سردارزاہد خان، کشمیرسنٹر ہالینڈکے صدرزیب خان، سماجی رہنماء حاجی اشرف، مہر عبدالمالک، فرانس سے زاہد ہاشمی اورمشتاق پاشا،الٰہی خان، سویڈن سے محمدتیمور، راجہ لیاقت خان، راجہ فاروق، منھاج القران کے رہنماء محمد فیصل، جے کے ایل ایف کے چوہدری مشتاق، ق لیگ کے حاجی منیرلوہسر،کرسچن کمیونٹی کے کنتھ رائے اور سکھ کمیونٹی کے رہنماء گوردیال سنگھ بھی شامل تھے۔