counter easy hit

اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ علی رضا سید

Chairman Kashmir Council (EU) Ali Raza Syed

Chairman Kashmir Council (EU) Ali Raza Syed

برسلز (یس اردو ویب ڈیسک) چیئرمین کشمیر کونسل یورپ (ای یو) علی رضا سید نے اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوتریس سے اپیل کی ہے کہ وہ سات عشروں سے حل طلب مسئلہ کشمیر کے حل تصفیے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

یادر ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل جو اس سے قبل اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرین کے سربراہ تھے، پرتگال کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔برسلزسے جاری ہونے والے بیان میں چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل ایک کہنہ مشق یورپی سیاستدان ہیں اور سات عشروں سے زیرالتوامسئلہ کشمیرکے حوالے سے مظلوم کشمیریوں کی ان سے بہت توقعات ہیں۔علی رضاسید نے مزید کہاکہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے عالمی برادری کی مداخلت بہت ضروری ہے کیونکہ اگر یہ مسئلہ دوطرفہ اقدامات کے ذریعے حل ہوناہوتا تو پاکستان اور بھارت اسے کب سے حل کرچکے ہوتے۔

انھوں نے چند مثالیں دیتے ہوئے کہاکہ اگرعالمی برادری بوسنیا، مشرقی تیمور، لیبیا، عراق اور جنوبی سوڈان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے آگے آسکتی ہے تومسئلہ کشمیرکے حوالے سے یہ ذمہ داری کیوں نہیں انجام دی جاسکتی؟ہمیں اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل سے بہت امیدیں ہیں، کم ازکم انہیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکو کشمیریوں پر مظالم سے روکناہوگا۔ اس عالمی ادارے کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرناہوگااور کشمیریوں کو ان کاحق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اس حق خودارادیت کا وعدہ عالمی برادری اوربھارتی حکمرانوں نے پہلے ہی کشمیریوں سے کیاہواہے۔کشمیرمیں انسانی حقوق کامسئلہ کسی بھی ملک کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ اس کا تعلق پوری انسانیت اورعالمی برادری سے ہے۔ہمیں توقع ہے کہ نئے سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں اقوام متحدہ کشمیریوں پرمظالم کوروکوانے اور اس مسئلے کے منصفانہ حل کے لئے کرداراداکرے گی۔عالمی مسلمہ اصولوں کے تحت بھی اس عالمی ادارے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی ظلم و ستم سے بچائے۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یوعلی رضاسید نے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان کی بھی مذمت کی جس میں انھوں نے پاکستان کو دس حصو ں میں توڑنے کی بات کی۔ علی رضاسید نے کہاکہ بھارت دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیرسے ہٹانے کے لئے اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات دیتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور مقبوضہ کشمیرکے ساتھ لائن آف کنٹرول کے اس پار آزادکشمیر کے لوگوں کو بھی اپنے بربریت کا نشانہ بنارہاہے۔حالیہ پانچ ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وستم میں بہت اضافہ ہواہے۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ کشمیرکونسل ای یو مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آوازاٹھاتی رہے گی اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،جب کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت انہیں مل نہیں جاتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website