پشاور (اصغر علی مبارک)پاکستان میں جدید مارشل آرٹس کی پہچان چیئرمین مکس مارشل آرٹس ایم ایم اے ، چیئرمین کیوکشن فیڈریشن پاکستان ،صدر سو کیوکشن آ رگنایزشن، چیئرمین مکس مارشل آرٹس ،گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد نے وفد کے ھمراہ ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ پشاور کا دورہ کیا ا وفد میں مکس مارشل آرٹس کے بانی صدر شیہان شفیق اعوان ، بانی صدر ساوتھ ایشیا سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن اصغر علی مبارک ،محمّد احسان،شاہ فہد ،شفیح الرحمان ،محسن علی ،خرم پرویز ،سید ناصر علی ھمایوں چنگیزی اور دیگر بھی شامل تھے وفد کا آمد پر پرتپاک استقبال روایتی انداز میں کیا گیا اور ایشین سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ کے سیکرٹری امجد عزیز ملک بانفس نفیس خود استقبال کے لئے موجود تھے ، اس موقع پر ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ کے سیکرٹری امجد عزیز ملک نے گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد اور وفد کو ٹرسٹ کے مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلات بتائیں اورکہا کہ ٹرسٹ نے گزشتہ 10مہینوں کے دوران 40اکیڈمیاں قائم کی ہیں اس کے علاوہ سکولوں کے بچوں کو مفت یونیفارم ،کپڑے ،جوتے اور سکالرشپ بھی دےئے گئے ہیں ۔ ماڈرن مارشل آرٹس ایم ایم اے ، کیوکشن مارشل آرٹس کےچیئرمین گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد نے ٹرسٹ کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اسکی فلاحی کاؤشوں کو سراہتے امید ظاہرکہ ملک سعد شہید ٹرسٹ اپنی یہ جدوجہد جاری رکھے گا چیئرمین گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد نے کہا کہ ملک سعد میموریل ٹرسٹ خیبر پختون خوا اورقبائلی علاقوں میں کھیلوں کی ترقی کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دے رہا ہے نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں اور خیبر پختون خوا میں رہنے والوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں کے نتیجے میں آج صوبے میں امن قائم ہو رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب خیبر پختون خوا اور خاص طور پر قبائلی علاقوں میں ترقی دکھائی دے گی اور عوام خوشحال ہوں گے۔
انہوں نے ٹرسٹ کی کھیلوں ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں فراہم کی جانے والی خدمات پر مبنی تصاویر اور دستاویزی فلم دیکھی اور کہا کہ انہیں مرکزی دفتر کے دورے پر ٹرسٹ کی کارکردگی جان کر بہت خوشی ہوئی۔ جس شخصیت کے نام پر یہ ٹرسٹ قائم ہے وہ نہ صرف صوبے بلکہ سارے ملک کا ہیرو ھے ۔ان کے نام سے منسوب یہ ٹرسٹ صوبے میں کھیلوں کی ترقی کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دے رہا ہے.ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ نے سال 2018 میں چار نئے ممبران ٹرسٹی کی منظوری دی جن میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس قاضی جمیل الرحمان، ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر خان زیب، ڈی آئی جی پولیس فنانس سلیم مروت اور کلکٹر کسٹمز رحمان گل شامل ھیں ۔اس موقع پر ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ کے سیکرٹری امجد عزیز ملک نے بتایا کہ لبنان کی خواتین فٹ بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ،جبکہ ٹرسٹ کی خواتین ٹیم کا دورہ کویت ، گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، دس سالہ کارکردگی پر مبنی تصویری کتاب،برطانیہ اور کینیڈا میں امدادی پروگرامز،انٹر اکیڈمی مقابلے، خواتین کرکٹ چیمپئن شپ، صدیق اکبر والی بال ٹورنامنٹ، شہداء پولیس سپورٹس گالا، سپیشل اولمپکس گیمز،فرنٹئیر فاؤنڈیشن میں تھیلی سیمیا کے مریضوں میں بلڈ بیگ اور ادویات ، امدادی رقم، ممبران ٹرسٹی ، کوآرڈی نیٹرز ، سٹاف اور سپورٹس جرنلسٹس کے لئے ایوارڈز تقریب اس سال متوقع ھیں اس موقع پر سینئر سپورٹس جرنلسٹ اور بانی صدر ساوتھ ایشیا سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن اصغر علی مبارک نے کہا کہ ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ کے سیکرٹری امجد عزیز ملک نے ملک میں میں اپنی مدد آپ کے تحت جو کام کیا ہے اس کی سارے ملک میں مثال نہیں ملتی انہوں نے ماضی میں بھی ہمیشہ ٹرسٹ کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر خدمات انجام دی ہیں ٹرسٹ کھیلوں، تعلیم ، صحت کے شعبوں میں کام ساتھ شہداء کا نام بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ کے سیکرٹری امجد عزیز ملک نے کم یوتھ کو کو کھیلوں کی جانب راغب کر انہیں دہشت گردی سے بچانے اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کیلئے قابل قدرکردار ادا کیا ھے ۔
انہوں نے کہا کہ جناب امجد عزیز ملک کا کھیلوں کی ترقی کے لیے کردار لائق ستائش ھے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ کے سیکرٹری امجد عزیز ملک کے مل کر مستقبل میں کامیابی و کامرانیوں کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔اس موقع پرملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ کے سیکرٹری امجد عزیز ملک نے گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد کو ٹرسٹ کی جانب سے کھیلوں کی ترقی کے لیے خدمات پر شیلڈز بھی پیش کی اس موقع پر ا علان کیا گیا ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ کے ساتھ مفاہمتی یاداشت (ا یم ا و یو )پر جلد دست خط کئے جائیں گے تاکہ پاکستان میں کھیلوں کو مزید فروغ دیا جا سکے