اسلام آباد: غیر ملکی لڑکی کے پاکستانی پرچم کے ساتھ رقص کرنے پر سی ای او پی آئی اے کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کا نوٹس لینے والے چیئرمین نیب سوشل میڈیا پر ہدفِ تنقید بنے ہوئے ہیں۔ جہاں عام لوگ چیئرمین نیب کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں وہیں سینئر صحافی بھی ان کے حالیہ نوٹس پر سخت برہمی کا اظہار کر رہے ہیں، انہی صحافیوں میں رﺅف کلاسرا بھی شامل ہیں جنہوں نے چیئرمین نیب کو کھری کھری سنائی ہیں۔
رﺅف کلاسرا نے ٹوئٹر پر لکھا ’72 سالہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال اپنا دماغی توازن کھوچکے ہیں، بڑھتی ہوئی عمر نے چیئرمین نیب کی عقل و فہم کے ساتھ سوچنے کی صلاحیت سلب کرلی ہے۔ نیب پی آئی اے کی پرموشنل ڈانس ویڈیو کے خلاف تحقیقات کا حکم دے کر پستی کی نئی گہرائیوں میں گرگیا ہے، ساری عمر عیاشی کے بعد آخری عمر میں اخلاقیات کا دورہ پڑتا ہے‘۔
72yrs old Justice Javed Iqbal chairman NAB has lost his mind-Old age finally affecting Chairman NAB to think with reason and sanity. NAB touches new low—disgusting and shameful to order probe in PIA promotional video dance.
ساری عمر عیاشی بعد اخری عمر میں اخلاقیات کا دورہ پڑتا ہے https://t.co/MehUq0TXcb— Rauf Klasra (@KlasraRauf) August 14, 2018
میڈیا کی جانب سے غیر ملکی لڑکی کے ڈانس کو قومی پرچم کی توہین قرار دینے پر بھی رﺅف کلاسرا نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’ مارننگ شوز میں بیہودگی دکھانے والے میڈیا چینلز کو خود تو شرم نہیں آتی۔ اگر پی آئی اے یہی ویڈیو اشتہار کی شکل میں چینلز کو دیتا تو سب ’پی آئی کی جے ہو‘ کے نعرے لگا رہے ہوتے‘۔
ان میڈیا چینلز کو خود شرم نہیں اتی جو مارننگ شوز کے نام پر بہیودگی دکھاتے رہے ہیں۔کیا کیا بھنڈ خود نہیں کرتے۔یہی ویڈیو PIA کرڑوں روپے دے کر اشتہار کی شکل میں ان چینلز پر پروموشن کے لیے چلواتی تو ان سب نے PIA کی جے ہو کے نعرے مارنے تھے۔
اب اچانک ان پر حب الوطنی کا دورہ پڑ گیا ہے https://t.co/gXwP707Kd6— Rauf Klasra (@KlasraRauf) August 14, 2018
رﺅف کلاسرا نے لکھا کہ یہ نمونے جلدی جان نہیں چھوڑیں گے ، انگریز نے ریٹائرمنٹ کی عمر ایسے ہی 60 برس نہیں رکھی۔ جسٹس جاوید کو تو حد پار کیے بھی 12 سال ہوچکے ہیں ، موصوف نے ایک چول اس وقت بھی ماری تھی جب نواز شریف کے خلاف 4 ارب ڈالرز انڈیا منی لانڈرنگ پر تفتیش کا حکم دیا تھا، یہ اب دوسری بونگی ہے۔
یہ نمونے جلدی جان نہیں چھوڑیں گے— انگریز نے ریٹائرمنٹ عمر ایسے 60 برس نہیں رکھی۔جسٹس جاوید کو تو حد بھی پار کیے بارہ برس گزر گئے ہیں۔ ماشاءاللہ۔ موصوف نے ایک چول اس وقت بھی ماری تھی جب نواز شریف خلاف چار ارب ڈالرز انڈیا منی لانڈرنگ پر تفتیش کا حکم دیا تھا۔ یہ اب دوسری بونگی ہے😂 https://t.co/xIHjkI72Kd
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) August 14, 2018
Dear— Evazubeck
Thank you for showing your love to Pakistan,its flag, people and land— You have shown huge love and support when foreign tourists are reluctant to visit Pakistan-
We respect and appreciate your love for our flag—
❤️❤️ pic.twitter.com/p1Qyo9PMfT— Rauf Klasra (@KlasraRauf) August 14, 2018