لندن (زاہد مصطفی اعوان ) چیئرمین نادرا یوسف مبین نے لندن برمنگھم مانچسٹر اور بریڈ فورڈ میں نادرا دفاتر کا دورہ کیا۔ اور وہاں موجود پاکستان کمیونٹی سے ملاقات کرکے انکے مسائل پر گفتگو کی۔
اس موقع پر ڈی جی نادرا ہیومن الپوسز ذوالفقار احمد اور ڈی جی ٹیکنیکل محمد ذوالفقار بھی موجود تھے۔ برمنگھم میں اوورسیز کمشن یورپ کے کوآرڈینیٹر وقار ملک اور قونصل جنرل سید معروف شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہاوورسیز پاکستانیوں کو دہلیز پر کارڈز ملیں گے۔ مقامی سطح پر سٹاف بھرتی کرکے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی دہلیز پر کارڈ جاری کیا جائے گا۔
زیادہ سے زیادہ کاؤنٹر بنا کر جائیں گے۔ دریں اثناء مقامی کمیونٹی کے افراد کو چیئرمین نادرا نے یقین دلایا کہ نادرا کارڈ کی مدت 10 برس کردی گئی ہے۔