اسلام آباد (اصغر علی مبارک) قومی احتساب بیورو کے چئیر مین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا نوٹس لے لیا۔کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زمہ داروں نے کرپشن کا بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے قوائد وضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مبنہ طور پر زمینوں کی غیر قانونی لیز اور تعمیرات کیں۔
نیب اعلامیہ کے مطابق چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب بلوچستان کو کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپو ریشن کی سرکاری اراضی کی بندرربانٹ،قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مبینہ طور پر زمینوں کی غیر قانونی لیزاور تعمیرات اور بد عنوانی کی شکایات پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔دستاویزات کے جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عہدیداران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہر کے وسط میں واقع انتہائی قیمتی زمینوں کی لیز کا اور غیر قانونی تعمیرات کرتے ہوئے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔