اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان ترکی کیلئے سب کچھ ہے۔ یہ بات ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی سے پاک ترک انٹراپارلینٹری فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین علی ساہین نے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے بعد علی ساہین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ انقرہ میں برادر ملک پاکستان کے سفیر سائرس قاضی کے ساتھ ملاقات میرے لیے اعزاز ہے۔ دونوں راہنمائوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عالمی ایشوز پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔