لاہور(ایس ایم حسنین) چیئرمین تحریک انصاف بشریٰ مانیکا سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے تیسرے نکاح کی تقریب سادگی سے لاہور میں منعقد ہوئی اور مفتی محمد سعید خان نے نکاح پڑھوایا۔
یکم جمادی الثانی بروز اتوار بمطابق 17 فروری 2018 کو چیئرمین تحریک انصاف کی تیسری شادی انجام پاگئی.اس طرح کپتان نے شادیوں کی ھیٹ ٹریک مکمل کر لی۔
چیئرمین تحریک انصاف کے نکاح کی تصدیق کرتا ہوں، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ قیادت اور کارکنان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کے نکاح کی تقریب آج لاہور میں منعقد ہوئی، نکاح کی تقریب کا اہتمام چیئرمین تحریک انصاف کے برادر نسبتی احمد وٹو کی رہائشگاہ پر کیا گیا، معروفعالم دین مفتی محمد سعید خان نے نکاح خوانی کی سعادت حاصل کی، چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کی والدہ سمیت دیگر اقرباء نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے،