چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے بھٹو لیگیسی فاؤنڈیشن کے چئیرمین بشیر ریاض کی لاہور میں ان گھر جا کر عیادت کی۔ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریباً ایک گھنٹہ بشیر ریاض کی ساتھ گذارا اور ان کی جلد صحتیابی کی امید کی۔اس موقع پر فیصل میر ، چوہدری ریاض اور ڈاکٹر ضرار یوسف بھی موجود تھے-بشیر ریاض شہید ذولفقار بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی ایڈوائزر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ 1967 سے بھٹو خاندان کےساتھ منسلک ہیں اور دس سے زیادہ کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔اسوقت بشیر ریاض چییرمین بلاول بھٹو زرداری کے سینئر ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں-
Video Player
00:00
00:00