اسلام آباد(یس اردو نیوز) چیئرمین تحرک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے ریجنل صدور کا اہم اجلاس ہوا ۔ جس میں سنئیر رہنما جہانگیر ترین، فواد چوہدری، علیم خان ، اسحاق خاکوانی، عامر کیانی، مراد سعید اور عون چوہدری اجلاس میں شریک ہوئے۔ پنجاب میں رکنیت سازی اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے اہم امور پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مارچ کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کے پنجاب کے مختلف شہروں میں دوروں پر بات چیت ہوئی۔ جس میں قومی اداروں خصوصاً عدلیہ کے خلاف نواز شریف کی تضحیک آمیز مہم کا عوامی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تحریک انصاف کے دیرینہ کیلئے اہم ترین خوشخبری یہ ہے کہ کارکنان کو ضلع اور تحصیل کی سطح پر متحرک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں کپتان کے کھلاڑی عمران خان سے مل سکیں گے۔ عمران خان بذات خود پنجاب کے مختلف اضلاع میں جائینگے اور کارکنان سے خصوصی طور پر ملاقاتیں کرینگے ۔