لاہور: چیئرمین سینیٹ نے ذاتی خرچ پر سعودی ولی عہد کے لیے ایساشاہکار تیار کروالیا کہ محمد بن سلمان بھی دیکھتے رہ جائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کا قوی ہیکل پورٹریٹ نصب کردیا گیا۔ پورٹریٹ چئیرمین سینٹ کی جانب سے تیار کروایا گیا ہے۔اسکی لمبائی 120 فٹ اورچوڑائی 45 فٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کاقوی ہیکل پورٹریٹ نصب کردیا گیا۔پورٹریٹ چئیرمین سینٹ کی جانب سے تیار کروایا گیا ہے۔اسکی لمبائی 120 فٹ اورچوڑائی 45 فٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔اس موقع پر سعودی ولی عہدکےتاریخی استقبال کےلیےتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیراعظم اورکابینہ کےسینئرارکان سعودی ولی عہدکاایئرپورٹ پر استقبال کریں گے.سعودی ولی عہدکی پاکستان آمدپرانہیں21توپوں کی سلامی دی جائےگی۔پاک فضائیہ کادستہ معززمہمان کوسلامی دےگا۔شہزادہ محمدبن سلمان کی گاڑی وزیراعظم خودچلائیں گے جبکہ ولی عہدمحمدبن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔سعودی شاہی خاندان کےارکان، وزراءاورممتازکاروباری شخصیات کاوفد بھی پاکستان آئےگا۔ سعوی ولی عہدکےدورے کے دوران سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئےگئےہیں۔وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ اورایوان صدرمیں عشائیہ دیاجائےگا۔سعودی وفدکی حفاظت کےلیے4سیکیورٹی حصارہوں گے.پولیس اور دیگر فورسز کے 4ہزارسےزیادہ اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔پہلاحصار اسلام آبادپولیس اوردوسرارینجرزکاہوگا۔تیسراحصارفوجی اہلکاروں اورچوتھاشاہی گارڈزپرمشتمل ہوگا۔ اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکی عمارت پرشہزادہ محمدبن سلمان کاقوی ہیکل پورٹریٹ نصب کر دیا گیا ہے۔پورٹریٹ کی لمبائی 120 فٹ اورچوڑائی 45 فٹ ہے۔پورٹریٹ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےذاتی خرچ سےتیارکرایاہے۔چیئرمین سینیٹ پیرکووزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہدسےملاقات کریں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پیرکوایوان صدرمیں ظہرانےمیں بھی شرکت کریں گے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل ہوگیا،۔ استقبال کے بعد شہزاد محمد بن سلمان کو وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا۔ جہاں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ صدر 17 فروری کوسعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی فقہید المثال استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔ اسلام آباداستقبالی بینروں سےسج گیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا دوران قیام مصروفیات کانیاشیڈول بھی سامنےآگیا ہیں۔نئےشیڈول کے مطابق استقبال کے بعد شہزاد محمد بن سلمان کووزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا، جہاں ولی عہد کوگارڈ آف آنر پیش کیاجائےگا، وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم اورسعودی ولی عہدکی ملاقات ہوگی اور عشائیہ ایوان صدر کے بجائے وزیراعظم ہاؤس میں ہی دیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سترہ فروری کو صدر مملکت سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا اور سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئر پورٹ روانہ ہوں گے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آج دو روزہ دورے پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔