counter easy hit

پاکستانی پارلیمان کی تاریخ کا بڑا اعزاز عمران خان کی حکومت اپنے نام کرنے جارہی ہے ،عالمی سطح پر خیرمقدم

CHAIRMAN, SENATE, PAKISTAN, SADIQ SANJRANI, WILL, CONTEST, FOR, INTERNATIONAL, PARLIAMENTARY, UNION, PRESIDENTIAL,ELECTION 2

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے صدارتی الیکشن کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کو نامزد کردیا گیا ہے۔ صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یو کی صدرات کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پارلیمان کی ہنگامہ خیز تاریخ میں اہم موڑ آیا ہے جب پاکستان پارلیمان تاریخ رقم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔یہ اعزاز، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے حصے میں آئے گا۔ انھوں نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ 179 رکنی انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کی صدرات کیلئے انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔ پارلیمنٹرینز کا کہنا ہے صادق سنجرانی کے آئی پی یو صدارتی انتخاب سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔ انٹرنیشنل پارلیمانی یونین کا الیکشن لڑنے کے لئے پاکستان کا صدارتی امیدوار ہونے کی وجہ سے پاکستان کئی ممبر ممالک سے ووٹ کے لئے رابطہ کرے گا اس طرح پاکستان کے دوست ممالک ووٹ دیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر امید ہیں کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی الیکشن جیت جائیں گے. گزشتہ برس اکتوبر 2019 میں انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین میں پاکستان کو قابل فخر کامیابی ملی تھی،کمیٹی کے کل 6 ممبران میں سے 3 منتخب ہو گئے تھے جن میں شیری رحمان ، رضا ربانی اورسینٹر جاوید عباسی شامل تھے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website