اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت خارجہ میں صوبائی /علاقائی کوٹہ پر عملدرآمد کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو مراسلہ ارسال کیا ہے ، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ وزارت خارجہ میں صوبائی کوٹہ کے تحت ہونے والی تقریوں کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے۔بیرون ملک پاکستانی مشن اور سفارتخانوں میں کوٹہ پر عملدرآمد کی تفصیلات کو زیر غور لایا جائے۔ نجی شعبے سے گزشتہ پانچ سال کے عرصے کے دوران تعینات کئے گئے سفراء کی کوٹہ کے تحت تفصیلات کا جائزہ لیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو معاملے کی چھان بین کا ٹاسک دے دیا۔سینیٹ کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ (۱)166کے تحت معاملہ کمیٹی کو ریفر کیا گیاہے۔