counter easy hit

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا قصور میں 8 سالہ زینب کیساتھ زیادتی و قتل کے واقعے پر وزارت داخلہ کونوٹس 

Chairman, Standing, Committee, Senate, for, Interior, Rehman Malik, sent, notice, to, Interior, Ministry, on, brutal, rape, and, murder, case, in, Kasurاسلام آباد(زین العابدین) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا قصور میں 8 سالہ زینب کیساتھ زیادتی و قتل کے واقعے پر وزارت داخلہ کونوٹس بھجوادیا گیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک، دردناک اور ناقابل برداشت ہے ۔پنجاب پولیس 5 دنوں کے اندر زینب کیساتھ زیادتی و قتل کا رپورٹ کمیٹی کو جمع کریں۔ زینب کا قتل پنجاب پولیس بطور چیلنج قبول کرکے مجرموں جلد گرفتار کرے۔ آئی جی پنجاب پولیس واقعے کی تفتیش کی خود نگرانی کرکے ایک مثال قائم کرے

سینیٹر رحمان ملک نے نوٹس میں واضح کیا کہ انسانوں کی شکل میں ان درندوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ معصوم بچیوں و بچوں کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ۔تواتر کیساتھ ضلع قصور میں معصوم بچوں کیساتھ زیادتی و قتل کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی معصوم بچیوں کیساتھ اس قسم کی درندگی پیش آئی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website