پیپلز پارٹی نے چیئرمین واپڈا کے کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) تحریک التواء نفیسہ شاہ، شازیہ مری، نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر نے جمع کرائی۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ تین صوبائی اسمبلیاں کالا باغ ڈیم کیخلاف قراردادیں پاس کر چکی ہیں، چیئرمین واپڈا کے بیان سے نیا پنڈورا باکس کھل جائیگا۔ تحریک میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین واپڈ کا کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان انکا مینڈیٹ نہیں، بیان فیڈریشن کیخلاف منفی اثرات مرتب کریگا، یہ قومی اہمیت کا حامل معاملہ ہے، ایوان میں فوری بحث کرائی جائے۔